سپريم کورٹ ميں ججوں کي تعداد مکمل کرنے کا فيصلہ
اسلام آباد(سی ایم لنکس)چيف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھري نے سپريم کورٹ ميں ججوں کي تعداد مکمل کرنے کا فيصلہ کرليا ہے اور اس مقصد کيلئے 18مئي کو جوڈيشل کميشن کا اجلاس طلب کرليا ہے.ذرائع کے مطابق چيف جسٹس آف پاکستان نے سپريم کورٹ ميں ايک خالي آسامي پر پنجاب سے جج لينے کا فيصلہ کيا ہے اوراس مقصد ککيلئے لاہورہائيکورٹ کے چيف جسٹس شيخ عظمت سعيد کوسپريم کورٹ ميں تعينات کيے جانے کاامکان ہے، اس سے پہلے جوڈيشل کميشن نے لاہورہائيکورٹ کے سينئرترين جج جسٹس عمرعطابنديال کو سپريم کورٹ کا جج بنانے پر غورکيا تھامگر يہ فيصلہ موخرکرديا گيا. جسٹس عظمت شيخ کي سپريم کورٹ ميں تعيناتي کے بعد جسٹس عمرعطابنديال لاہورہائيکورٹ کے چيف جسٹس بن جائيں گے.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔