اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت میں پاکستانی حکومت اور فوج کا ہاتھ ہے.ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کو موبائل سم کی مدد سے تلاش کیا گیا تھا.جس سم کی مدد سے اسامہ کا پتہ چلایا گیا اس سم سے کبھی کبھی کال ملائی جاتی تھی اور ایک یا دو بول کے بعد اس سم کو بند کر دیا جاتا تھا جس کے بعد سم سے متعلق مزید معلومات کی گئیں.احمد مختار کا مزید کہنا ہے کہ اگر امریکا کو کوئی مواد اردو زبان میں ملا تو وہ مواد پاکستان کو دے گا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔