نواز شریف عدلیہ پر سیاست کرنا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف عدلیہ پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، سیاسی شعبدہ بازی 2012ء میں نہیں چلے گی۔ اسلام آباد سے جاری کئے گئے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف ماضی میں عدلیہ کے ساتھ کئے گئے سلوک پر معافی مانگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آمر کی باقیات کی طرف سے آئین کی تشریح قبول نہیں۔ عوامی حکومت عوام کو جوابدہ ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف نے میثاق جمہوریت کی توہین کی اور سرائیکی صوبہ ن لیگ کے حلق کا کانٹا بن گیا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔