ڈاکٹر خلیل چشتی کو غیر مشروط طور پر رہا کیا، رحمان ملک
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے صدر آصف علی زرداری کی مداخلت پر ڈاکٹر خلیل چشتی کو غیر مشروط طور پر رہا کیا، صدر کا خصوصی طیارہ انہیں لے کر آج کسی وقت پاکستان پہنچ جائے گا،صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔اسلام آباد میں سماجی کارکن انصار برنی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ صدر زرداری نے اپنے دورہ بھارت کے دوران خلیل چشتی کی رہائی کیلئے بات کی تھی جسے قبول کر لیا گیا۔ ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے خلیل چشتی کو دہلی سے وطن واپس لانے کے لئے اپنا طیارہ دینے کی پیشکش کی ہے۔ بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی رہائی سے متعلق وزارت قانون سے رائے طلب کرلی گئی ہے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صومالی قزاقوں کی قید میں سات پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ حکومتی سطح پر اٹھایا گیا ہے، صدر کے حکم پر انصار برنی ڈیڈ لائن بڑھانے کیلئے قزاقوں سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دفعہ پاکستانیوں کو ہی کیوں یرغمال بنایا جاتا ہے،اقوام متحدہ اور انٹر پول سے بات کرکے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو غیر قانونی طور پر پاکستان سے لے جایا گیا، امریکی اٹارنی جنرل سے کیس کے دوبارہ ٹرائل کی اپیل کی ہے جبکہ اقوام متحدہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔