بلوچستان کے لاپتہ افراد افغانستان جا چکے، آئی جی ایف سی
اسلام آباد(سی ایم لنکس) قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں لاپتہ افراد کے معاملہ پر غور، آئی جی ایف سی میجر جنرل نادر زیب نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ ہمارے پاس کوئی لاپتہ فرد نہیں، بلوچستان کے لاپتہ افراد افغانستان جا چکے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادمیں ہوا۔ اجلاس میں آئی جی ایف سی بلوچستان اور ہوم سیکرٹری بلوچستان نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی۔ میڈیا سے گفتگو میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل نادر زیب نے بتایا کہ انہوں نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے مسئلے پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی ہے، اور بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے تجاویز بھی دی ہیں، تاہم فیصلے حکومت نے کرنے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔