Monday, May 21, 2012

بلوچستان میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو 15 دن میں پکڑا جائے، چیف جسٹس



کوئٹہ(سی ایم لنکس)چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو پندرہ دنوں میں پکڑا جائے، انہوں نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، پرسنل سیکریٹری گورنر بلوچستان، پرسنل سیکریٹری وزیر اعلیٰ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ بدامنی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہاکہ گورنر اور وزیر اعلیٰ آکر بتائیں کہ صوبے میں کیا ہورہاہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تمام اتھارٹیز اور ایجنسیوں کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ عدالت نے ڈائریکٹر پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ غیر رجسٹرڈ سموں کا معاملہ حل کریں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس چاہے تو سب ٹھیک ہوسکتا ہے۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے عدالت میں بیان دیا کہ حکومت فرقہ واریت روکنے کیلئے گرینڈ جرگہ بلا رہی ہے جس میں ڈیڑھ سو سے زائد علماء کو مدعو کیا جائے گا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!