Sunday, April 22, 2012

ہم قلم اور رواداری کی طاقت کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جیت لیں گے: کائرہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم قلم اور رواداری کی طاقت کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جیت لیں گے۔وہ اتوار کے روز قومی کتاب دن کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس تقریب کا اہتمام وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ادبی شخصیات اور دانشوروں سے روابط کی پالیسی کے تناظر میں کیا گیا جس کا مقصد معاشرے میں کتاب کے مطالعے کو فروغ دینا ہے۔جناب کائرہ نے کہا کہ ہم صرف سیکورٹی اقدامات کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دانشوروں اور ادبی شخصیات کی خدمات سے بھی اس سلسلے میں استفادہ کیا جائے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں باہمی مکالمے اور مشاورت کی عادت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاہم بدقسمتی سے یہ عمل آمروں کے زمانے میں منقطع ہوگیا جس سے ہماری اقدار کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی مطالعے کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کتب بینی کا شوق بحال کیا جائے۔انہوں نے ادبی شخصیات سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور وزارت اطلاعات کو اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی تجاویز دیں کیونکہ عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہی ترقی کا راز ہے۔سیکرٹری کابینہ نرگس سیٹھی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ کتب بینی کے فروغ کیلئے کراچی ائرپورٹ پر ایک Travellers Club کھولا گیا ہے جبکہ دوسرا جلد ہی لاہور ائرپورٹ پر کھولا جائے گا۔اس موقع پر چترال سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے محمد منظور الٰہی کو بچوں میں کتب بینی کے مقابلے میں بہترین کتب بینی کا ایوارڈ اور بیس ہزار نقد انعام دیا گیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!