ایران کی جانب سے امریکی الزامات کی تردید
|
جولیا مارٹن ایک گانے کی آمدن شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کریں گی
|
طیاروں کی کمی ،پی آئی اے کی متعدد بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار
پولینڈ میں انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری
وارسا…پولینڈ میں عام انتخابات کے لئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں جس میں حکمراں جماعت کی دوبارہ کامیابی کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہوا۔ انتخابات میں اصل مقابلہ پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹَسک کی قیادت میں سوک پلیٹ فارم پارٹی اور قدامت پسند لاء اینڈ جسٹس پارٹی کے درمیان ہے۔ پولنگ سے پہلے کئے جانے والے اوپینئن پولز کے مطابق وزیر اعظم کی پارٹی کو 35.5 فیصد اور لاء اینڈ جسٹس پارٹی کو 29.1 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ | ||
سندھ میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
کراچی…سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں آج بھی لوگوں کی پریشانیاں کم نہ ہوسکی ہیں،بدین میں پاکستان
کارڈ کے حاصل کرنے کے لئے آنے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق،جبکہ 8ماہ کی بچی سمیت دوافراد پیٹ کی بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ بدین کے علاقے گوڑلاچی میں قائم پاکستان کارڈسینٹر میں کارڈ کے حصول کے لئے دو دن سے انتظار کرنے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیاجبکہ پنگریو میں 8ماہ کی بچی اورملکانی شریف میں 65 سالہ شخص پیٹ کی بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے خوراک کی عدم فراہمی کے باعث ضلع بدین شدید غذائی کا قلت کا شکار ہے۔میر پور خاص شہر میں میر کالونی،اختر ٹاوٴن، ذیشان ٹاوٴن سمیت دیگر علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہیں۔ریلیف کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے بارش و سیلاب کے لاتعداد متاثرین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔اسپتالوں اور صحت کے مراکز بھی پانی کھڑا ہے۔سانگھڑ کے بیشتر رہائشی علاقے اور مرکزی شاہراہیں ڈوبی ہوئی ہیں۔دادو میں کاچھو کے سیلاب زدہ علاقے واہی پاندہی میں اضافی بلوں کے خلاف کاشت کاروں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے بل نذر آتش کردیئے جبکہ نکاسی آب کا عمل سست روی کاشکار ہے۔ خیرپور گمبٹ کے قریب کھوڑا نہر میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے تین مچھلی فارم سمیت وسیع اراضی پر کھڑی فصیلیں زیر آب آگئیں ہیں۔
PML-F ministers not tissue papers: Pagara
Karachi—The President of Pakistan Muslim League- Functional (PML-F), Pir Pagara has said that his party ministers are not tissue papers and they will bid adieu to the government if a single ministry is taken away from them.
“We are not parting ways with government as yet. We will say good-bye to the government if ministries are taken from our ministers and given to others. PPP always somersaults. The ministries promised to us were not given. PML-F supported PPP in hard times and we are not tissue papers which are thrown after they are used”, he said this while talking to media men here Saturday.
He went on to say the government knew it well if PML-F had not supported then it would have to face difficulties.
It is always the endeavours of Qaim Ali Shah to oppose PML-F and Pir Pagara, he said. “Our reconciliation was with President Zardari and not with Qaim Ali Shah”, he maintained.
Replying to a question about his meeting with President Zardari he said “I am not sitting in London therefore no phone call has been received. We are close to him therefore, our voice has not reached him”, he underlined.—
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

دیر بالا: شرپسندوں کا حملہ، اہلکار جاں بحق، متعدد دہشتگرد ہلاک
پشاور : دیر بالا میں پاک افغان سرحدی علاقے کڑاکڑ میں شرپسندوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے کڑاکڑ میں شرپسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران متعدد شرپسند مارگئے۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب دیر لوئر کے علاقے منیان میں نہر سے دو بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔
شامی فوج شہریوں پر حملے کرکے وحشیانہ فعل کی مرتکب ہورہی ہے، امریکا
واشنگٹن……امریکا نے شام کی فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے حملوں میں عام شہری ہلاکتوں کو وحشیانہ اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نیولینڈنے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شام کی سکیورتی فورسز کی جانب سے عام شہریوں کو حملے کا نشانہ بناناانہیں گرفتار کرکے ان پرتشدد کرنا انتہائی وحشیانہ اور قابل مذمت اقدام ہونے کے علاوہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ شام کے صدر بشار الاسد کو اب یہ اعتراف کرلینا چاہیے کہ وہ خود ہی ملک کے عدم استحکام کا سب سے بڑا سبب ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شام کی حکومت کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ دنیا اس پر نظر رکھے ہوئے ہے اور جو بھی جرائم کے مرتکب ہوں گے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ شام کے صدر بشا رالسد اب اقتدا پر اپنا اثرورسوخ کھوچکے ہیں اور انہیں اب مستعفی ہو جانا چاہیے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)